International

ایک بار پھر ... اسرائیل نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں چلا دیں

ایک بار پھر ... اسرائیل نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں چلا دیں

اسرائیلی فوج نے آج بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو تقسیم کرنے والی نیتساریم چوکی پر موجود شہریوں کے مجمع پر اس وقت گولیاں چلا دیں جب وہ انسانی امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ غزہ میں طبی ذرائع نے ابتدائی معلومات میں 4 فلسطینیوں کے جاں بحق اور 90 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوع پر مزید افراد کی لاشیں موجود ہیں، مگر شدید فائرنگ کی وجہ سے طبی عملہ وہاں تک نہیں پہنچ سکا۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے النصیرات پر بھی متعدد فضائی حملے کیے، جن میں دو فلسطینی جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کے خان یونس اور شمالی علاقوں پر بم باری جاری رکھی، جب کہ مغربی ساحل پر مواصی کے علاقے پر بحری جنگی جہازوں نے بھی گولہ باری کی۔ طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں مواصی (خان یونس) میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تقریباً 60 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔ ان میں سے اکثریت امدادی سامان حاصل کرنے کی کوشش کے دوران تقسیم کے مقام نیتساریم کے قریب مارے گئے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شہریوں پر حملے اور امداد حاصل کرنے کے دوران ایسے واقعات کئی بار پیش آ چکے ہیں، خاص طور پر ان مراکز کے باہر جو اس وقت "غزہ یومینیٹرین فاؤنڈیشن" کے زیر انتظام ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments