International

"حج نے دکھوں کا مداوا کیا، چہرے پر مسکراہٹ لوٹ آئی" فلسطینی خاتون حاجیہ کا جذباتی بیان

"حج نے دکھوں کا مداوا کیا، چہرے پر مسکراہٹ لوٹ آئی" فلسطینی خاتون حاجیہ کا جذباتی بیان

"حج نے میرے زخموں پر مرہم رکھا اور چہرے پر مسکراہٹ لوٹا دی" ان جذباتی الفاظ میں فلسطینی حاجیہ فریال لطفی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حج پروگرام کے تحت اپنی سعادتِ حج کا احوال بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمان سے بھرپور یہ سفر ان دکھوں کا مداوا ثابت ہوا، جو انہوں نے برسوں فلسطین میں برداشت کیے۔ فریال لطفی کی طرح فلسطینی حاجی محمد المغربی نے بھی اسی احساس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے حرمین شریفین آنے والوں کی خدمت اور انہیں اعلیٰ درجے کی سہولیات کی فراہمی اس ملک کی دیرینہ روایت اور عظیم انسانی خدمت کا تسلسل ہے۔ اسی طرح فلسطین سے تعلق رکھنے والے حاجی احمد محمد محمود نے کہا کہ اس سال حج کے دوران جو کامیابیاں حاصل ہوئیں، وہ مملکت کی ان مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہیں، جن کا مقصد حرمین شریفین کی خدمت اور وہاں آنے والے حجاج، عمرہ زائرین اور مہمانوں کی بھرپور میزبانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت نے ہر ممکن سہولت فراہم کی تاکہ ضیوف الرحمان عبادات کو پورے اطمینان، امن اور روحانیت کے ماحول میں مکمل کر سکیں۔ فلسطینی حاجیہ سامیہ جمعہ نے اس موقع پر ان سعودی خواتین کی خدمات کو سراہا، جو حج کے دوران رضاکارانہ طور پر زائرین کی خدمت میں مصروف رہیں۔ ان کے مطابق یہ قدم نہ صرف ایک منفرد مثال ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ سعودی خواتین اعتماد اور ذمہ داری کے قابل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments