International

اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ

اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ

اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ غزہ میں قید اسرائیلیوں کے مسئلے پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے، مگر فی الحال اس سے بڑی امیدیں وابستہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ منگل کے روز جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاھو نے کہا کہ "ہم اس وقت مسلسل کام کر رہے ہیں اور میری امید ہے کہ ہمیں کچھ کامیابی ملے گی"۔ ان کا یہ بیان اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے جاری کیا۔ انہوں نے اپنی بات میں اسرائیل میں فوجی سروس سے استثنیٰ کے متنازع قانون سے متعلق جاری سیاسی بحران کا بھی ذکر کیا۔ اسی موضوع پر اسرائیلی وزیرِ خارجہ جدعون ساعر نے زامبیا کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں واقعی سنجیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ "گذشتہ بعض تلخ تجربات" کے پیشِ نظر زیادہ خوش فہمی مناسب نہیں۔ ساعر نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ایسے معاہدے کا خواہاں ہے جس میں فائر بندی بھی شامل ہو اور ان کا عزم ہے کہ "ہم اپنے تمام یرغمالیوں کو واپس لائیں گے، خواہ زندہ ہوں یا وفات پا چکے ہوں"۔ ادھر فائر بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں جاری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کو حماس کے حملے میں اغوا کیے گئے 251 افراد میں سے اب بھی 55 افراد غزہ میں یرغمال ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان میں سے کم از کم 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments