اسرائیلی فورسز نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مسجد کے ہال پر چڑھائی کر کے مسجد کی بے حرمتی کی اور الاقصٰی محافظین کو ان کی ڈیوٹی کے دوران ہی حراست میں لیا ہے۔ یروشلم گورنریٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کا یہ اقدام اس مہم کاحصہ ہے جس کا مقصد مساجد کی انتظامیہ کو کمزور کرنا ہے اور وقف اتھارٹی میں بلا جواز مداخلت کر کے مساجد انتظامیہ اور عام مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا ہے۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر اپنے دھاوے کو تلاشی لینے کا نام دیا ہے۔ یہ کارروائی مسجد کے صحن سے متصل پرانے ہال میں کی گئی ہے۔ جہاں مسجد اقصیٰ کی حفاظت پر مامور چار محافظین کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن محافظین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان میں محمد ارباش، رمزی الزونین ، باسم ابو جمعہ اورایاد عودے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوجیوں نے دیگر کئی خادمین مسجد اور محافظین سے مسجد کے ہال میں ہی تفتیش کی اور ہراساں کیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے ' وفا ' کے مطابق ہفتے کو نصف شب کے وقت اسرائیلی فوج کا جتھہ مسجد اقصیٰ کے پرانے ہال پر چڑھ دوڑا۔ اس فوجی جتھے نے ہال میں موجود الماریوں کی توڑ پھوڑ کی اور الماریوں میں موجود مواد کو نقصان پہنچایا۔ ' وفا' کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ سے منسلک ہنگامی حالت کے تحت مکمل بندش کے دوران اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کو صرف دو بار کھولا ہے۔
Source: social media
اکھلیش یادو نے لیا سخت ایکشن،تین اراکین اسمبلی کو سماجوادی پارٹی سے کیا باہر
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، فردو تنصیب دوبارہ نشانہ
تہران کے قلب میں "غیر معمولی طاقت" کے ساتھ حملے کر رہے ہیں : اسرائیلی وزیر دفاع
ایرانی پارلیمنٹ کا ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے پرغور
برطانوی پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر فلسطینی ایکشن کے احتجاج پر پابندی
’تم نے جنگ شروع کی، ختم ہم کریں گے‘:ایران کی امریکہ کو سخت وارننگ
ایران میں ’رجیم چینج کیوں نہیں ہو گی؟‘: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، فردو تنصیب دوبارہ نشانہ
اکھلیش یادو نے لیا سخت ایکشن،تین اراکین اسمبلی کو سماجوادی پارٹی سے کیا باہر
امریکی یا اسرائیلی زمینی حملے تک ایران میں رجیم چینج کا امکان نہیں: چینی تجزیہ کار
پوری دنیا کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر امریکہ کا شکر گزار ہونا چاہیے: اسرائیلی مندوب
ایران پر حملہ اسرائیل کی مدد اور حفاظت کے لیے تھا: امریکہ
کھیل ختم نہیں ہوا، امریکی بمباری سے افزودہ یورینیم محفوظ ہے: مشیر علی خامنہ ای
روس نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا