اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب دوروتھی شیا نےسلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تاکہ اسرائیل کی مدد اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے طویل عرصے تک اپنا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام چھپایا اور حالیہ مذاکرات میں ہماری سنجیدہ کوششوں کو روکنے کی کوشش کی۔ دوروتھی شیا نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو ایران سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ اسرائیل کے خاتمے کی کوششیں بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش فوری طور پر روکنی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کو صورت حال بگڑانے سے باز رہنا ہوگا، کیونکہ کسی بھی ایرانی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے بھی سلامتی کونسل کو بتایا کہ امریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ خطے کے لیے سنگین خطرہ ہے، جہاں پہلے ہی کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم ایک ایسے خطرناک دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں جواب کے جواب کا سلسلہ ختم نہ ہونے والا گھمبیر بحران پیدا کر سکتا ہے۔ گوتیرس نے زور دیا کہ فوری اور پُرعزم اقدامات کیے جائیں تاکہ لڑائی روکی جائے اور ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ اور دیرپا مذاکرات شروع ہوں۔
Source: social media
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ٹرمپ اب بھی ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں، وائٹ ہاؤس
ایران کے پاس اب بھی 9ہزار کلو افزودہ یورینیم موجود ہے، سربراہ آئی اے ای اے
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ
سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا
ایران پر حملہ ہوا تو مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
امریکا کی مشرق وسطیٰ سے غیر سفارتی عملے کے انخلا کی منظوری