ایرانی ردعمل کے خدشے کے پیش نظر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 آئل ٹینکرز نے راستہ تبدیل کرلیا، میرین ٹریفک ڈیٹا نے تصدیق کردی۔ جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایرانی ردعمل کے خدشے پر آئل ٹینکرز راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے، میرین ٹریفک ڈیٹا نے اس حوالے سے بتایا کہ مارشل آئی لینڈز کے پرچم والے ٹینکرز کا فجیرہ کے قریب قیام ہے۔ میرین ٹریفک ڈیٹا نے کہا کہ پاناما کے پرچم والا ٹینکر بھی فجیرہ کے قریب لنگرانداز ہوگیا، برطانیہ کے پرچم والا ٹینکر خلیج عمان میں اومانی حدود کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری کے بعد تیل کی ایشائی منڈیو میں ترسیل کے حوالے سے بحرانی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، آبنائے ہرمز سے یومیہ دنیا کی ضرورت کا 20فیصد خام تیل کارگو ہوتا ہے۔ آبنائے ہرمزکی بندش سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا میں توانائی کا بحران پیدا ہوجائے گا۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے خام تیل کا 76فیصد ایشیائی منڈیوں کو جاتا ہے، چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا تیل کے اہم خریدار ہیں۔ آبنائے ہرمز، خلیج اومان اور خلیج فارس کے درمیان واقع اہم سمندری گزر گاہ ہے، اس کے شمالی ساحلوں پر ایران اور جنوبی ساحلوں پر متحدہ عرب امارات اور اومان واقع ہیں، یہ گزر گاہ کم از کم 21 میل چوڑی ہے۔
Source: social media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ