International

ایرانی حملے کے بعد جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطر کا اعلان

ایرانی حملے کے بعد جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطر کا اعلان

قطر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حملے کے بعد جواب دینے کا حق محٖفوظ رکھتے ہیں۔ قطری وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نے امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کو روک دیا ہے، ایرانی اقدامات سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی العدید ایئربیس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، حملہ قطر کی خود مختاری اور فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی ہے،۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ العدید ایئربیس پر حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر 6 اور عراق میں ایک میزائل داغا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل قطر نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ قطر کا کہنا تھا کہ اس نے خطے میں پیشرفت کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کے تحت اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی اڈے کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ امریکی حکام اس امکان کے لیے تیاری کر رہے ہیں کہ اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے حملوں کے بعد ایران امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جہاں تقریباً 10,000 امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اس اڈے کو خطے میں امریکی عسکری کارروائیوں کا مرکزی مرکز تصور کیا جاتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments