فرانس کی فضائی کمپنی ایئر فرانس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر جاری ایران کے جوابی میزائل حملوں کی وجہ سے اپنی اسرائیل کے لیے پروازیں اگلے ماہ کے وسط تک معطل رکھے گی۔ ایئر فرانس کے ترجمان کے مطابق پروازوں کے اسرائیل کے ہوائی اڈوں پر اترنے اور وہاں سے مسافروں کو لے آنے کی اس کی سروسز 14 جولائی تک روکی جارہی ہیں۔ یاد رہے فضائی کمپنیوں کے لیے ایک جانب سیفٹی اور سیکیورٹی کے مسائل ہیں تو دوسری جانب اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ایک نئی مشکل پیدا کرتا جا رہا ہے۔ فرانس کی اس فضائی کمپنی نے مشرق وسطی میں جاری اسرائیلی جنگوں کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال میں لبنان کے لیے بھی 24 جون تک اپنی پروازوں کو معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں اس اہم یورپی فضائی کمپنی کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے ایئر فرانس مشرق وسطی کے کشیدہ اور غیر یقینی ماحول کے پیش نظر ریاض، دبئی اور ابو ظہبی کے لیے بھی اپنی پروازیں معطل کرے گی۔ فن ایئر نامی ایک اور کمپنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے پیر کے روز سے قطری دارالحکومت دوحا کے لیے اپنی پروازیں 30 جون تک مشرق وسطی کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔
Source: social media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ