عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیے۔ ایرانی سرکاری میڈیا پر اعلان کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں ’طاقتور اور فاتحانہ‘ ردِ عمل کی ابتدا کر دی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغے ہیں۔ ایران نے اس آپریشن کو ’بشارت الفتح‘ کا نام دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں زور دار دھماکے سنے جارہے ہیں۔ ایرانی میزائلوں کے داغے جانے کے بعد دوحا میں دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر 6 اور عراق میں ایک میزائل داغا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل قطر نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ قطر کا کہنا تھا کہ اس نے خطے میں پیشرفت کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کے تحت اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی اڈے کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ امریکی حکام اس امکان کے لیے تیاری کر رہے ہیں کہ اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے حملوں کے بعد ایران امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ قطر میں برطانیہ اور امریکہ کے سفارتخانوں نے حفاظتی اقدامات کے تناظر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دوحہ میں امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں شہریوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ تاحکم ثانی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔ برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز میں اپنے خطاب کے دوران برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی مشرقِ وسطی میں مقیم برطانوی شہریوں کو کہا تھا کہ وہ حکومت کی سفری ہدایات پر عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قطر میں مقیم برطانوی شہریوں کو تاحکمِ ثانی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات دی ہیں۔ دوسری جانب قطر کی وزارتِ خارجہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ دوحہ میں متعدد سفارتخانوں نے اپنے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی ہیں لیکن اس کا ’مطلب یہ نہیں کہ یہاں کوئی خاص قسم کا خطرہ ہے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی صورتحال بالکل مستحکم ہے اور ضرورت پڑنے پر عوام کو ہر پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔
Source: social media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ