آئی اے ای اے چیف رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی 9 ہزار کلو افزودہ یورینیم موجود ہے، فردو میں نقصان اہم نوعیت کا ہے۔ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد اپنے ردعمل میں آئی اے ای اے سربراہ نے کہا کہ امریکی حملوں میں ایران کی تنصیبات کو زیادہ نقصان پہنچا ہے، فردو پرامریکی بموں سے پڑنے والے گڑھے واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ رافائل گروسی نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں، فریقین سے فوری مذاکرات کی اپیل کرتاہوں، فوری طور پر ایران جانے جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کیلئے تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فردو میں نقصان اہم نوعیت کا ہے، سینٹری فیوجز ارتعاش سے حساس ہوتے ہیں، نطنز اور اصفہان کی تنصیبات بھی امریکی ٹوماہاک میزائلوں سے متاثر ہوئیں۔ رافائل گروسی نے کہا کہ نطنز میں ایندھن افزودگی کا پلانٹ، اصفہان میں یورینیم کنورژن عمارتیں تباہ ہوئیں، فردو کے ٹنل داخلے بھی بمباری میں نشانہ بنے۔ سربراہ آئی اے ای اے رافائل گروسی کا تابکاری کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حملوں کے بعد تابکاری میں ابھی کوئی اضافہ رپورٹ نہیں ہوا۔
Source: social media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ