چینی میڈیا اور تجزیہ کاروں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس تنازعے کے نتیجے میں ایرانی حکومت کے گرنے کے امکان کے بارے میں بات کی ہے۔ چین کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنھوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں واشنگٹن کی براہ راست مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ چینی میڈیا اور تجزیہ کار تمام پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے کی صورتحال کو مزید ابتر ہونے سے روکے اور ایک بڑی تباہی سے بچائے۔ چین کی زنہوا نیوز ایجنسی کے سابق صحافی مینگ جنوی لکھتے ہیں کہ ایرانی حکومت اس وقت تک نہیں گرے گی جب تک کہ امریکہ یا اسرائیل مستقبل قریب میں ایران پر زمینی حملہ نہ کر دے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کو یہ بات تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ حکومت کو قابل اعتماد فضائی دفاعی نظام اور جوابی کارروائی کی صلاحیتیں حاصل کرنے کے لیے ’چین کے ساتھ مکمل تعاون‘ اور ’چینی فوجی جدیدیت پر مکمل انحصار‘ کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے ننگشیا یونیورسٹی میں چائنا اینڈ عرب ورلڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر نیو شنچن کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گذشتہ ہفتے سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں اسرائیل کو ملنے والی کامیابیاں اسرائیل اور امریکہ دونوں کی ’توقعات سے زیادہ‘ تھیں۔ ’ان کامیابیوں نے واشنگٹن کو یہ یقین دلایا کہ براہ راست مداخلت کے خطرات کم ہو گئے ہیں۔‘
Source: social media
اکھلیش یادو نے لیا سخت ایکشن،تین اراکین اسمبلی کو سماجوادی پارٹی سے کیا باہر
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، فردو تنصیب دوبارہ نشانہ
تہران کے قلب میں "غیر معمولی طاقت" کے ساتھ حملے کر رہے ہیں : اسرائیلی وزیر دفاع
ایرانی پارلیمنٹ کا ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے پرغور
برطانوی پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر فلسطینی ایکشن کے احتجاج پر پابندی
’تم نے جنگ شروع کی، ختم ہم کریں گے‘:ایران کی امریکہ کو سخت وارننگ
ایران میں ’رجیم چینج کیوں نہیں ہو گی؟‘: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، فردو تنصیب دوبارہ نشانہ
اکھلیش یادو نے لیا سخت ایکشن،تین اراکین اسمبلی کو سماجوادی پارٹی سے کیا باہر
امریکی یا اسرائیلی زمینی حملے تک ایران میں رجیم چینج کا امکان نہیں: چینی تجزیہ کار
پوری دنیا کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر امریکہ کا شکر گزار ہونا چاہیے: اسرائیلی مندوب
ایران پر حملہ اسرائیل کی مدد اور حفاظت کے لیے تھا: امریکہ
کھیل ختم نہیں ہوا، امریکی بمباری سے افزودہ یورینیم محفوظ ہے: مشیر علی خامنہ ای
روس نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا