اسرائیل ایران تنازع گیارہویں روز میں داخل ہو گیا۔ پیر کے روز ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل نے ایران کے اندر کئی اہداف پر بمباری کر کے جواب دیا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز کہا کہ اس نے تہران میں فوجی اہداف کے خلاف حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ ایک ایرانی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر فردو جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ان تمام اہداف کو نشانہ بنایا ہے جو اسرائیل کی ریاست کو خطرہ ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے تہران میں ایون جیل کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پیر کو اسرائیلی حملوں نے تہران کے بجلی کے گرڈ کو نشانہ بنایا جس سے شہر کے آس پاس کے کچھ علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔ شمالی تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اے ایف پی کے ایک صحافی نے مختلف سمتوں سے دھوئیں کے گہرے بادلوں کو اٹھتے ہوئے دیکھا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل نے تہران میں ہلال احمر کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فضائی حملوں نے ایرانی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ایک تکنیکی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ پیر کے روز شمالی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں اس وقت سائرن بجنے لگے جب فوج نے ایرانی میزائلوں کی ایک نئی بوچھاڑ کے شروع ہونے کا بتایا۔ دو گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ایران کا یہ کم از کم تیسرا حملہ تھا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے ایران سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کا پتہ لگا لیا ہے۔ العربیہ اور الحادث کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائلوں کے پانچ بوچھاڑیں اسرائیل کی طرف داغی گئی ہیں۔ ایک اسرائیلی اہلکار کا اندازہ ہے چار بیچوں میں 15 ایرانی میزائل اسرائیل کی طرف داغے گئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میزائل اشدود، شمالی اسرائیل اور جنوبی یروشلم میں گرے۔ اسرائیلی میڈیا نے اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ جنوب میں ایک سٹریٹجک انفراسٹرکچر کی سہولت کے قریب ہونے والے نقصان کی وجہ سے بجلی کی سپلائی میں خلل پڑ گیا۔ اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے جنوبی اسرائیل میں بجلی کی بندش کا اعلان اس وقت کیا جب پیر کو ایرانی میزائلوں کی لہر کے بعد ایک "اسٹریٹجک انفراسٹرکچر" کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے مغربی، مشرقی اور وسطی ایران کے چھ ہوائی اڈوں پر حملوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا جو آج یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے کہ حملوں میں گزرگاہوں، زیر زمین بنکروں، ایک ایندھن بھرنے والے طیارے، اور لڑاکا طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ عندیہ بھی دیا کہ یہ حملے ایرانی فضائی حدود پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کے لیے کیے گئے۔ ایران حملوں میں مارے گئے طیارے کو اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔
Source: SOCIAL MEDIA
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ