International

تہران کے قلب میں "غیر معمولی طاقت" کے ساتھ حملے کر رہے ہیں : اسرائیلی وزیر دفاع

تہران کے قلب میں "غیر معمولی طاقت" کے ساتھ حملے کر رہے ہیں : اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ایرانی دار الحکومت کے وسط میں موجود حکومت کے اہداف پر "غیر معمولی طاقت" سے حملے کر رہی ہے۔ کاتز نے آج پیر کے روز اپنے بیان میں کہا "فوج تہران کے قلب میں موجود حکومت اور سرکاری اداروں کے اہداف پر غیر معمولی طاقت سے حملے کر رہی ہے"۔ ادھر پیر کے روز اسرائیل نے فردو پر حملہ کیا، جو ایران میں یورینیم کو 60 فی صد تک افزودہ کرنے کی مرکزی تنصیب ہے اور زمین کے اندر تقریباً 90 میٹر کی گہرائی میں محفوظ ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی "تسنیم" کے مطابق یہ حملہ اس امریکی بم باری کے بعد کیا گیا جو اتوار کی صبح فردو پر زیر زمین حصار شکن بموں کے ذریعے کی گئی تھی۔ خبر رساں ایجنسی "تسنیم" نے صوبہ قم میں ہنگامی امور کے محکمے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ "فردو کی جوہری تنصیب کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔" اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بھی تصدیق کی کہ فوج نے فردو کی جوہری تنصیب تک جانے والے راستے پر حملہ کیا ہے۔ اسی سلسلے میں زیر گردش تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ تہران میں پاسدارانِ انقلاب کی ایک چھاؤنی کو اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ تہران کی ایوین جیل اور پاسدارانِ انقلاب کے درجنوں مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ مزید یہ کہ اسرائیل نے تہران میں شہید بہشتی یونیورسٹی پر بھی بم باری کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments