ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے اہم جوہری مقامات 800 میٹر زیر زمین ہیں، یہ مقام روایتی حملوں اور ممکنہ نیوکلیئر حملوں سے محفوظ ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے تحت معائنہ کاروں کورسائی دی تھی، معاہدے کے خاتمے سے پہلے 3 سال تک آئی اے ای اے نے نیوکلیئر پروگرام کا جائزہ لیا تھا۔ رافائل گروسی کے مطابق ایران کے حساس ترین جوہری مراکز تک رسائی انتہائی پیچیدہ ہے، جوہری مراکز تک رسائی سرنگوں کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں لیکن مواد ہے، ایران ممکنہ طور پر جلدن یوکلیئر بم تیارکرسکتا ہے۔ 2023 میں آئی اے ای اے نے 84 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کا سراغ لگایا تھا، افزودگی ہتھیار بنانے کیلئے مطلوبہ 90 فیصد کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نیوکلیئر وار ہیڈ والے بیلسٹک میزائل کی تیاری بھی کر رہا ہے، میزائل کی رینج تقریباً 3 ہزار کلومیٹر ہے، جسے شمالی کوریا کی مدد سے تیار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی امریکا کو جوہری معاہدے کے لیے ایک جوابی تجویز پیش کی جائے گی۔ وزارت کے ترجمان اسماعیل بغائی نے پیر کو ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایران امریکی تجویز سے مطمئن نہیں ہے اور وہ اپنا ورژن ثالث عمان کے ذریعے پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی اپنا مجوزہ منصوبہ عمان کے ذریعے دوسری طرف پیش کر دیں گے جسے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ بغائی نے کہا کہ امریکی تجویز پابندیوں کے خاتمے کو شامل کرنے میں ناکام رہی ہے جو تہران کا ایک اہم مطالبہ ہے کیونکہ وہ برسوں سے ان کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
Source: social media
امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے دو ریاستی حل کانفرنس سے دور رہنے کی اپیل کر دی
سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا
اپوزیشن کو دھچکا، اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد
غزہ کے ساتھ سرحد پر کسی بھی دورے کے لیے پیشگی منظوری درکار ہوتی ہے: مصر
اسرائیلی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا کے آٹھ انسانی حقوق کارکنوں کو قید رکھنےکا حکم دےدیا
صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما سے رابطوں کا خیرمقدم کریں گے، وائٹ ہاؤس
"حج نے دکھوں کا مداوا کیا، چہرے پر مسکراہٹ لوٹ آئی" فلسطینی خاتون حاجیہ کا جذباتی بیان
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی معاہدہ ’طے پا گیا‘، حتمی منظوری امریکی اور چینی صدور دیں گے
ٹرمپ کے بارے میں اپنی بعض پوسٹوں پر نادم ہوں : ایلون مسک کا یُو ٹرن
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ
ایک بار پھر ... اسرائیل نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں چلا دیں
گورنر کیلیفورنیا نے فوجی تعیناتی پر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا
دہشتگردی کی سازش کا الزام، کینیڈا سے پاکستانی شہری امریکا بدر
اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ