شامی دارالحکومت دمشق کے نزدیک ایک گرجا گھر پر اتوار کے روز ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری احمد الشرع کی حکومت کے سیکیورٹی سے متعلق ذرائع نے داعش پر عاید کی ہے۔ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں یہ پہلا خودکش دھماکہ ہے۔ بشار حکومت 8 دسمبر کوتختہ الٹے جانے سے ختم ہو گئی تھی۔ شامی وزارت داخلہ کے مطابق یہ خود کش دھماکہ کرنے والا داعش کا رکن تھا۔ یہ حملہ آور گرجا گھر میں داخل ہوا اور اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ یہ بات وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔ ایک سیکیورٹی سے متعلق ذریعے کا کہنا حملہ آور دو تھے۔ جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ شامی وزارت داخلہ نے فوری طور پر اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس واقعے کو مختلف فرقوں اور شناختوں کی حامل حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کہا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ مجرمانہ اقدام ہے۔ جس کا ہدف مسیحی کیمونٹی کے ارکان تھے۔ یہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ادھر سعودی عرب نے بھی اس اندوہناک واقعے کی مذمت کی ہے اور اسے ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مملکت عبادت گاہوں پر اس نوعیت کے حملوں کو مسترد کرتی ہے ۔ جس میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے شامی حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت و یکجہتی کیا ہے اور کہا ہے کہ تشدد کی ہر شکل انتہا پسندی اور دہشت گردی ہے۔ شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے گرجا گھر حملے کے پیچھے عسکریت پسندوں کی سرزنش کی اور اسے بزدلانہ کارروائی کا نام دیا۔ مگر ان بزدلانہ کارروائیوں کے لیے اب کوئی جگہ نہیں رہی ہے۔ امریکی ایلچی نے سوشل میڈیا ' ایکس' پر اپنے بیان میں مزید کہا 'ہم شامی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ وہ ان دہشت گردوں سے لڑ رہی ہے جو لوگوں سے لڑ رہے ہیں۔ وہ ان لوگوں کے خلاف لڑ رہی ہے جو شام اور خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔'
Source: social media
اکھلیش یادو نے لیا سخت ایکشن،تین اراکین اسمبلی کو سماجوادی پارٹی سے کیا باہر
غزہ سے داغا گیا میزائل روک لیا گیا: اسرائیلی فوج
آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ہوگئے
حملے بند نہ ہوئے تو محاصرے کا سامنا کرنا پڑے گا: اسرائیلی وزیر کا حوثیوں کو انتباہ
ایران نے داعش کے نو مجرمان کو پھانسی دے دی
ایران کے اہم جوہری مقامات سے متعلق بڑا انکشاف
روس نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا
شام کے دارالحکومت دمشق میں چرچ پر خودکش بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے
کانگریس سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ، امریکہ کی منقسم سیاست مزید تقسیم
ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 950 افراد ہلاک، تین ہزار 450 زخمی
جوابی کارروائی کا وقت اور دائرہ ہم طے کریں گے:ایران کا انتباہ
اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی مسجد اقصی پر چڑھائی، الاقصیٰ کے چار محافظین حراست میں لے لیے
دمشق میں گرجا گھر پر حملے میں داعش ملوث ہے : شام
کھیل ختم نہیں ہوا، امریکی بمباری سے افزودہ یورینیم محفوظ ہے: مشیر علی خامنہ ای