International

ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 950 افراد ہلاک، تین ہزار 450 زخمی

ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 950 افراد ہلاک، تین ہزار 450 زخمی

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے پیر کو کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 950 افراد ہلاک اور تین ہزار 450 زخمی ہو گئے ہیں۔ واشنگٹن میں موجود تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نے یہ اعداد و شمار پیش کیے، جو پورے ایران کا احاطہ کرتا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس تنظیم نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 380 عام شہری اور 253 سکیورٹی فورس کے اہلکار شمال ہیں۔ ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس جس نے مہسا امینی کی موت پر 2022 کے مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے تفصیلی اعداد و شمار بھی فراہم کیے تھے، اسلامی جمہوریہ میں مقامی رپورٹس کو ان ذرائع کے نیٹ ورکس سے جانچتے ہیں جو انہوں نے ملک میں قائم کیے ہیں۔ ایران اس تنازع کے دوران ہلاکتوں کے باقاعدہ اعدادوشمار فراہم نہیں کر رہا اور ماضی میں بھی اس نے ہلاکتوں کو کم ظاہر کیا ہے۔ سنیچر کو ایران کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 400 ایرانی ہلاک اور تین ہزار 56 زخمی ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments