اسرائیل کے وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ آج صبح ایرانی میزائل حملوں کے بعد ملک میں تقریباً آٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے ’بجلی کی تنصیبات کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کی صورت میں پہلے ہی تیاریاں‘ کر رکھی تھیں اور آئندہ تین گھنٹوں میں وہ بجلی کی فراہمی بحال کر دیں گے۔ اس سے قبل اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن (آئی ای سی) نے ملک کے جنوب میں ’ایک سٹریٹجک مقام پر نقصان‘ کی اطلاع دی تھی جس کے سبب متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ اسرائیلی کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ’آئی ای سی کی ٹیمیں متعدد مقامات کی طرف بھیج دی گئی ہیں اور ان کا مقصد جلد از جلد بجلی کی فراہمی بحال کرنا ہے۔‘
Source: social media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ