اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ تازہ اسرائیلی حملوں میں تہران میں بسیج فورس کے ہیڈکوارٹر اور اوین جیل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اوین جیل میں سیاسی قیدی اور ایرانی ’حکومت کے دشمن‘ قید ہیں۔ بی بی سی ویریفائی کے پاس اک تصدیق شدہ سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے جس میں اوین جیل کے دروازے پر دھماکہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایرانِ کی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی فارس نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی ڈرون یا دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اوین جیل کے مرکزی دروازے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘ دوسری جانب ایرانی عدلیہ نے بھی جیل پر حملے اور وہاں ہونے والے نقصان کی تصدیق کی ہے۔ تاہم فارس نیوز کے مطابق صورتحال ’قابو میں ہے۔‘ دوسری جانب ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والے سرکاری حکام کے بیانات کے مطابق اسرائیل نے ایران میں فردو جوہری مرکز پر بھی حملے کیے ہیں۔ ارنا اور تنسیم نیوز ایجنسی پر صوبہ قُم کی کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کے نشر ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیلی نے جوہری مرکز پر حملہ کیا ہے تاہم اس کے سبب ’شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘ خیال رہے اس سے قبل امریکی ایئرفورس نے بھی فردو میں قائم زیرِ زمین جوہری مرکز پر ’بنکر بسٹر بموں‘ کے ذریعے حملہ کیا تھا۔
Source: social media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ