ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے لندن برینٹ خام تیل 2.49 ڈالر اضافہ کے ساتھ 78.93 پر پہنچ گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں بھی 2.56 اضافہ ہوا اور وہ 75.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی ٹریڈنگ تین فیصد اضافے کےساتھ کھلی تھیں۔ ایران اوپیک کا تیسرا سب سے بڑا خام تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور مارکیٹ کے شرکاء بڑھتے ہوئے خدشے کے درمیان قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع کررہے ہیں۔ گولڈمین سیکس نے اتوار کی ایک رپورٹ میں کہا کہ برینٹ $110 فی بیرل کی سطح پر پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب آبنائے ہرمزک ی بندش سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، آبنائے ہرمز سے دنیا کی ضرورت کا یومیہ بیس فیصد خام تیل کارگو ہوتا ہے اور ایران کی جانب سے بندش سے دنیا میں توانائی کابحران پیدا ہوجائےگا۔ ابنائے ہرمز سے گزرنے والے خام تیل کا 76 فیصدایشیائی منڈیوں کو جاتا ہے، جس سے پاکستان بھی بندش سے متاثر ہوگا جبکہ ایشیا لائے جانے والے تیل کے چین ،بھارت،جاپان، اور جنوبی کوریاا ہم خریدار ہیں۔
Source: social media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ