کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا کو 51 ویں امریکی ریاست میں تبدیل کرنے کے بار بار بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں امریکا کی دو ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی جوابی پیش کش کرتا ہوں۔ ڈگ فورڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مذاق کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ٹرمپ کو ایسے تبصرے پسند ہیں مگر میں اسے سنجیدگی سے لیتا ہوں، وہ شاید مذاق کر رہے ہوں مگر میرے ہوتے ہوئے ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان ڈگ فورڈ نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیکس عائد کیے تو ہمیں سرحد کے جنوب میں اپنے دوستوں کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرنی پڑے گی جو بدقسمتی کی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اونٹاریو نے کینیڈا امریکا سرحد پر غیر قانونی تارکینِ وطن، منشیات اور اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات بڑھا دیے ہیں اور اس سلسلے میں دوسرے پریمیئرز سے ملاقات کر رہا ہوں۔ بعد ازاں ڈگ فورڈ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کینیڈا اور امریکا کرۂ ارض پر سب سے امیر، سب سے خوش حال، محفوظ اور کامیاب ترین ممالک ہوں، اس کے لیے کینیڈا کے پاس اہم معدنیات، تیل اور جوہری توانائی موجود ہے، آئیے مل کر کام کریں۔
Source: social media
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ہمارے ریزرو فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے : اسرائیل
لندن: بس میں دن دیہاڑے مسافروں کے سامنے کمسن لڑکا قتل
'کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا'، جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب
سعودی عرب میں 44 لاکھ روپے کا کمسن بکرا، ایک منفرد نیلامی کی سنسنی خیز کہانی
دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری، سب سے آگےکون؟
"کولا غزہ" متعارف کر کے دنیا کی توجہ مبذول کرانے والا فلسطینی
ٹرمپ اور ایلون مسک کے تعلقات میں کھچاؤ آنے لگا، امریکی صحافی
میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا
ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں
یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی
ایران کا غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی ٹیچر انتقال کرگئے
اسپین کے وزیراعظم کی ایلون مسک پر کڑی تنقید
افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد کا حملہ، جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور ہلاک