تہران: ایران نے قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ تہران کے گورنر محمد صادق کا کہنا ہے کہ ایران میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان خود واپس افغانستان چلے جائیں، ایسا نہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ محمد صادق کا کہنا تھا کہ دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزین قانونی طور پر واپسی کے لیے حکومت کے متعین کردہ مراکز پر رابطہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو حکام کی جانب سے انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کرنےکے اقدامات کیے جائیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
Source: social Media
دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری، سب سے آگےکون؟
سعودی عرب میں 44 لاکھ روپے کا کمسن بکرا، ایک منفرد نیلامی کی سنسنی خیز کہانی
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ہمارے ریزرو فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے : اسرائیل
ٹرمپ کو 2 ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی پیشکش کرتا ہوں: ڈگ فورڈ
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء علاج کیلئے لندن روانہ
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل