بنگلادیش کی سابقہ وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء علاج کے لیے لندن روانہ ہو گئیں۔ خالدہ ضیاء ڈھاکا ایئرپورٹ سے قطر کے امیر کی طرف سے فراہم کردہ خصوصی طیارے سے لندن پہنچیں گی۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق خالدہ ضیاء منگل کی شب ڈھاکا ایئر پورٹ سے قطر کے امیر کے فراہم کردہ خصوصی طیارے میں لندن روانہ ہوئی ہیں۔ 79 سالہ خالدہ ضیاء کئی برس سے صحت کے مسائل کا شکار ہیں، انہیں ذیابیطس اور جگر کے امراض کا سامنا ہے۔ معالجین کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء کا علاج لندن میں چند ماہ تک جاری رہے گا جس کے بعد ممکن ہے کہ وہ علاج کی غرض سے امریکا بھی جائیں۔ یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں خالدہ ضیاء کو کرپشن کے الزامات میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اور ان کی جلاوطنی کے بعد صدر کے حکم پر خالدہ ضیاء کو رہا کر دیا گیا تھا۔
Source: social media
دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری، سب سے آگےکون؟
سعودی عرب میں 44 لاکھ روپے کا کمسن بکرا، ایک منفرد نیلامی کی سنسنی خیز کہانی
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ہمارے ریزرو فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے : اسرائیل
ٹرمپ کو 2 ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی پیشکش کرتا ہوں: ڈگ فورڈ
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء علاج کیلئے لندن روانہ
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل