International

دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری، سب سے آگےکون؟

دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری، سب سے آگےکون؟

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی۔ امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک کے بعدجیف بیزوس 241 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 1994 میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی۔ میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 217.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جب کہ لیری ایلیسن 209 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments