International

اسپین کے وزیراعظم کی ایلون مسک پر کڑی تنقید

اسپین کے وزیراعظم کی ایلون مسک پر کڑی تنقید

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کے بانی ایلون مسک پر کڑی تنقید کی ہے۔ وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے امریکی، یورپی رہنماؤں کے خلاف ایلون مسک کے تنقیدی بیانات پر فسطائیت کی واپسی سے خبردار کیا ہے۔ پیڈرو سانچیز نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ایکس کے بانی اور امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ کے ساتھی ایلون مسک ہمارے اداروں پر کھلے عام حملے کرتے ہیں اور نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک نے جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں دائیں بازو جماعت کی حمایت میں بیان دیا اور برطانیہ میں بھی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ملزم کی حمایت میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments