International

میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا

میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا

لاطینی امریکی ملک میکسیکو کے ایک میوزیم میں ایک شخص نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مومی مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ایک نقاب پوش ویکس میوزیم میں داخل ہوا جس کے ہاتھ میں ہتھوڑی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نقاب پوش نے پہلے نیتن یاہو کے مسجمے پر سرخ رنگ پھینکا اور ہتھوڑی مار کر چہرہ بگاڑ دیا اور پھر اسے دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔ نقاب پوش اپنے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لے کر آیا تھا۔ اس کے بعد نقاب پوش نے کیمرے کے سامنے فلسطین زندہ باد، سوڈان زندہ باد، یمن زندہ باد اور پورٹوریکو زندہ باد کے نعرے لگائے اور چلا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلندکرنے والی میکسیکو کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک کارکن نے مجسمے کو توڑنے اور گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا کہ میوزیم مجسمےکو 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے خون سے نہیں چھپا سکا، میں یہودیوں سے محبت کرتا ہوں جن کی شناخت ان نسل کش(صیہونیوں) لوگوں نے چھین لی ہے، جنگی مجرموں کو ہم اپنے شہر میں خوش آمدید نہیں کہہ سکتے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments