International

طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی ٹیچر انتقال کرگئے

طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی ٹیچر انتقال کرگئے

افغانستان میں طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی شہری جبرائیل عمر انتقال کرگئے۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 2022 میں جبرائیل عمر کابل آگئے تھے جہاں وہ انگریزی کے استاد کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ افغان وزارت داخلہ نے آسٹریلوی استاد جبرائیل عمر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ2019 میں امریکا کے کیون کنگ اور آسٹریلیا کے ٹیموتھی ویکس (جبرائیل عمر) کو طالبان نے انس حقانی سمیت 3 قیدیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑا تھا۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جبرائیل عمر آج کابل میں انتقال کر گئے اور وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments