شمالی افریقا کے ملک چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد کے حملے میں 18 حملہ آور سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت انجامینا میں صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹرز نے انجامینا میں فائرنگ کی آوازیں سنیں اور سڑکوں پر ٹینک دیکھے گئے جبکہ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ چاڈ کے سکیورٹی ذرائع نے بھی بتایا کہ بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً پونے 8 بجے صدارتی عمارت کے اندر مسلح کمانڈوز نے فائرنگ کی تاہم صدارتی محل کے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں قابو میں کر لیا۔ چاڈ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق 18 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک سکیورٹی اہکار ہلاک اور3 زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ چاڈ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس میں گھسنےکی کوشش کی، صورتحال قابومیں ہے،عدم استحکام کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
Source: social media
ایران کا غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل
میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا
ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں
یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی
اسپین کے وزیراعظم کی ایلون مسک پر کڑی تنقید
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہزاروں گھر جل گئے، 50 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان
بائیڈن انتظامیہ کا "تحریر الشام" کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رکھنے کا فیصلہ
متحدہ عرب امارات؛ پاکستانیوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح میں اضافہ
بھائی نے کئی سالوں تک جنسی زیادتی کی، چیٹ جی پی ٹی کے خالق پر بہن کے لرزہ خیز الزامات