امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے، 10 ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث اب کئی ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔ آگ سے اب تک 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آگ کے شعلوں نے التادینا علاقے کی مسجد التقوی کوبھی لپیٹ میں لے لیا جبکہ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔ آگ اس قدر ہے کہ اسے بجھانے کیلئے اہلکار اور پانی کم پڑگیا جبکہ لاکھوں افراد متاثرہ علاقہ خالی کرنے پر مجبورہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ لائی جاسکیں۔آگ بھڑکنے کی وجہ سےلاس اینجلس شہر کی فضا خطرناک حدتک آلودہ ہوگئی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے آگ سے ہزاروں گھر اور کاروباری مراکز جل کر خاک ہوگئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہو چکا ہے۔ ادھر آگ کے باعث علاقہ مکینوں کے گھر چھوڑنے پر لٹیروں کی چاندی ہوگئی، خالی گھروں میں لوٹ مارکے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔
Source: social media
ایران کا غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل
میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا
ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں
یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی
اسپین کے وزیراعظم کی ایلون مسک پر کڑی تنقید
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہزاروں گھر جل گئے، 50 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان
بائیڈن انتظامیہ کا "تحریر الشام" کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رکھنے کا فیصلہ
متحدہ عرب امارات؛ پاکستانیوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح میں اضافہ
بھائی نے کئی سالوں تک جنسی زیادتی کی، چیٹ جی پی ٹی کے خالق پر بہن کے لرزہ خیز الزامات