گرین لینڈ کی خریداری کے بارے میں نو منتخب امریکی صدر کے متنازعہ بیانات پر بین الاقوامی ردعمل جاری ہے۔ اس حوالے سے جرمن چانسلر اولاف شولز نے بھی ٹرمپ کو آئینہ دکھایا ہے۔ یورپی سربراہان حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد شولز نے برلن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "سرحدوں کا تقدس ہر ملک پر لاگو ہوتا ہے، خواہ مشرق ہو یا مغرب۔ یہ بین الاقوامی اصول ہونا چاہیے کہ سرحدوں کو طاقت سے تبدیل نہ کیا جائے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اصول قائم ہے اور ہمارے امن کے نظام کی بنیاد ہے‘۔ اولاف شولز نے کہا کہ امریکہ کے بعض بیانات کے بارے میں یورپی شراکت داروں کی طرف سے "فہم و فراست کی ایک خاص کمی" کو محسوس کیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی ناقابل تسخیریت کا اصول "جسے ہم مغربی اقدار کہتے ہیں" کی بنیادی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے نیٹو کو سلامتی کا ایک بنیادی ستون قرار دیا۔ شولز نے مستقبل قریب میں یورپ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ سلامتی کی صورتحال پر "مضبوطی اور عقلی طور پر" جواب دینے کی ضرورت سے بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ جائزہ لینے سے ضروری فوجی کوششوں کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔‘‘۔ ٹرمپ نے بارہا اس جزیرے کو حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو آرکٹک اور بحر اوقیانوس کے درمیان واقع ہے۔ یہ علاقہ ڈنمارک کا خود مختار انتظامی ڈویژن ہے۔
Source: social media
ایران کا غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل
میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا
ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں
یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی
اسپین کے وزیراعظم کی ایلون مسک پر کڑی تنقید
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہزاروں گھر جل گئے، 50 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان
بائیڈن انتظامیہ کا "تحریر الشام" کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رکھنے کا فیصلہ
متحدہ عرب امارات؛ پاکستانیوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح میں اضافہ
بھائی نے کئی سالوں تک جنسی زیادتی کی، چیٹ جی پی ٹی کے خالق پر بہن کے لرزہ خیز الزامات