International

یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی

یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی

فلسطینی نوجوانوں نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سے متعلق انکشاف کردیا۔ القدس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجی کی شناخت ظاہر کی ہے۔ فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اسحاق کوہن، وہ شخص ہے جو حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے قتل میں ملوث تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں اسرائیلی فوجی کی شناخت کی تفصیل دی گئی ہے جبکہ ویڈیو میں ایک کال ریکارڈنگ بھی شامل ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجی کی شناخت کی مزید تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں، جن میں اس کے خاندان کی تصاویر، اس کی حرکات کی معلومات اور فلسطینی علاقوں میں "ابو ابراہیم کے بیٹوں" کی طرف سے ایک براہ راست پیغام بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو گروہ میں ابو ابراہیم کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ یحییٰ سنوار کو اکتوبر 2024 میں اسرائیلی فوج کے تربیتی دستے کے ہاتھوں اس وقت شہید کیا گیا تھا، جب وہ ان سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، جس کی تصدیق حماس کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments