اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں کو نشانہ بنائے جانے کے سبب غزہ کی پٹی میں صحت کا شعبہ "مکمل تباہی" کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ایسے میں جب کہ اس شعبے کی تعمیر نو کے لیے درکار وقت اور مالی رقوم کا تعین ابھی تک ممکن نہیں، ایک فلسطینی شخص نے دل چسپ خیال پیش کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل لندن میں "کولا غزہ" کے نام سے مشروب متعارف کرانے والے 43 سالہ فلسطینی اسامہ قشوع نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ کوکا کولا کے اس متبادل سے ملنے والے منافع کو غزہ پٹی کے شمال میں واقع الکرامہ ہسپتال کی تعمیر نو پر خرچ کرے گا۔ برطانوی اخبار 'دی گارڈیئن' کے مطابق اسامہ کا کہنا ہے کہ "غزہ کے تمام ہستپالوں کی طرح مذکورہ ہسپتال بھی بلا وجہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے"۔ الکرامہ ہسپتال کے انتخاب کی وجہ بیان کرتے ہوئے فلسطینی باشندے نے بتایا کہ "یہ نسبتا چھوٹا ہسپتال ہے جس کو چلانا آسان ہے، اس پر زیادہ لاگت نہیں آئے گی"۔ اسامہ نے مزید تفصیلات پر روشنی نہیں ڈالی تاہم اس کا کہنا ہے کہ "ہمیں تصور سے لطف اندوز ہونے دیا جائے ... ہمیں خواب دیکھنا ہوں گے نہیں تو ہم جی نہیں سکیں گے"۔ اسامہ ہسپتال کے لیے بہترین طبی ساز و سامان اور لوازمات تلاش کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسامہ کے ذہن میں پہلی مرتبہ "کولا غزہ" کا خیال نومبر 2023 میں آیا تھا۔ اگرچہ وہ خود گیس والے مشروبات کو پسند نہیں کرتا ہے۔ اسامہ کے نزدیک غزہ کی پٹی کی مشکلات کے حوالے سے "کولا غزہ" دنیا تک انسانیت کا پیغام پہنچانے کا ذریعہ بن سکتا تھا۔ اسامہ بھی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک، وہاں سے سرمایہ کاری نکال لینے اور اس پر پابندیاں عائد کرنے کا زبردست حامی ہے۔ اسامہ کی پیدائش مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ہوئی۔ وہ 18 برس قبل فلسطین سے فرار پر مجبور کیے جانے کے بعد سے مملکت متحدہ میں رہ رہا ہے۔ فلسطین میں اس پر فائرنگ ہوئی، وہ جیل میں رہا اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بھی بنا۔ اسامہ نے گذشتہ برس وسطی لندن میں 'بیت فلسطین' کے نام سے ایک سیاسی اور ثقافتی مرکز کا افتتاح بھی کیا۔
Source: social media
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ہمارے ریزرو فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے : اسرائیل
لندن: بس میں دن دیہاڑے مسافروں کے سامنے کمسن لڑکا قتل
'کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا'، جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب
سعودی عرب میں 44 لاکھ روپے کا کمسن بکرا، ایک منفرد نیلامی کی سنسنی خیز کہانی
دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری، سب سے آگےکون؟
"کولا غزہ" متعارف کر کے دنیا کی توجہ مبذول کرانے والا فلسطینی
طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی ٹیچر انتقال کرگئے
اسپین کے وزیراعظم کی ایلون مسک پر کڑی تنقید
ٹرمپ اور ایلون مسک کے تعلقات میں کھچاؤ آنے لگا، امریکی صحافی
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہزاروں گھر جل گئے، 50 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان