کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ اس پر کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان اس بات کا اظہار ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں کہ کینیڈا کی اصل طاقت ہے کیا اور کینیڈا کبھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کنزریٹو اپوزیشن لیڈر نے بھی کہا کہ کینیڈا ایک عظیم خودمختار ملک ہے اور یہ کبھی امریکا کی 51 ویں ریاست نہیں بنے گا۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ 6 جنوری کو جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔
Source: social media
غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل میٹا فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم
ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان
لاس انیجلس کے مضافاتی علاقے میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت
امریکا میں برف کا طوفان، کنساس میں 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام 'خلیج امریکا' رکھنے کی دھمکی دیدی
ٹرمپ کو 2 ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی پیشکش کرتا ہوں: ڈگ فورڈ
ایران کا غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی
ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں
میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء علاج کیلئے لندن روانہ
"کولا غزہ" متعارف کر کے دنیا کی توجہ مبذول کرانے والا فلسطینی