امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو کے نام کی تبدیلی اس لیے کریں گے کیونکہ یہ امریکا کا پانی ہے، کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکا کرتا ہے، قومی سلامتی مقاصد کے لیے گرینڈ لینڈ بھی امریکا کو ملنا چاہیے۔ دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہو گا۔
Source: social media
غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل میٹا فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم
ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان
لاس انیجلس کے مضافاتی علاقے میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت
امریکا میں برف کا طوفان، کنساس میں 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام 'خلیج امریکا' رکھنے کی دھمکی دیدی
ٹرمپ کو 2 ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی پیشکش کرتا ہوں: ڈگ فورڈ
ایران کا غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی
ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں
میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء علاج کیلئے لندن روانہ
"کولا غزہ" متعارف کر کے دنیا کی توجہ مبذول کرانے والا فلسطینی