مرکزی حکومت نے 19 کلو گرام والے کمرشیل ’ایل پی جی‘ سلنڈروں کی قیمتوں میں 200 روپے کی تخفیف کی ہے۔ نئی قیمتیں ہفتے کے روز سے نافذ ہو گئی ہیں۔ حالانکہ گھریلو صارفین کو فی الحال کوئی راحت نہیں دی گئی ہے۔ کیوں کہ 14.2 کلو گرام والے گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق دہلی میں 19 کلو گرام والا کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 202 روپے سستا ہو گیا ہے۔ وہیں کولکتہ میں اس کی قیمت میں 209 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اب کولکتہ میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 2872.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ کمرشیل ایل پی جی سلنڈروں کا سب سے زیادہ استعمال ہوٹلوں، ریستوراں، کیٹرنگ کی خدمات اور دیگر تجارتی مقامات میں سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ان کاروباروں کے آپریٹنگ اخراجات میں کمی کی امیدیں ہیں، جس سے انہیں مالی راحت ملے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ کٹوتی صرف 19 کلو گرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈروں پر نافذ ہوگی۔ گھریلو استعمال میں آنے والے 14.2 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس لیے عام صارفین کو قیمتوں میں راحت کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔ یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب حکومت نے کمرشیل ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ اس سے قبل جولائی میں بھی کمرشیل سلنڈروں کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، اور امریکہ ایران جنگ نے عالمی ایل پی جی مارکیٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ اب بین الاقوامی مارکیٹ میں حالات کچھ معمول پر آنے کے بعد حکومت نے مسلسل دوسری بار کمرشل ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں کمی کرکے تاجروں کو راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments