Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

روسی فضائی حملوں میں کیف میں 9 افراد ہلاک، 23 زخمی

روسی فضائی حملوں میں کیف میں 9 افراد ہلاک، 23 زخمی

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر آج (ہفتے کی) صبح میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔ یوکرینی ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں میں 2 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ حملے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ مہینوں میں روس نے کیف پر میزائل حملوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ یوکرین فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں سے جدید دفاعی نظام کی فراہمی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بنانے کی ٹیکنالوجی دینے سے متعلق بات چیت جاری ہے تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments