Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

سان ڈیاگو، امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، امریکی میڈیا

سان ڈیاگو، امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، امریکی میڈیا

امریکا کا ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارہ کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر جان بچالی۔ امریکی میڈیا کےمطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ہوا۔ طیارہ ایئربیس میں جس مقام پر گرا وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ایف تھرٹی فائیو امریکا کا جدید ترین لڑاکا اسٹیلتھ طیارہ ہے جو کہ عام طیارے کی طرح اور عمودی انداز سے یعنی ہیلی کاپٹر کی طرح بھی لینڈ کرسکتا ہے۔ پچاس فٹ لمبا یہ طیارہ امریکی میرینز، برطانیہ اور اٹلی کی فضائیہ کے زیر استعمال ہے اور اس کی مالیت ایک سو دو ملین ڈالر ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments