امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھے گا، واشنگٹن کا مقصد جنگ میں فتح حاصل کرنا ہے۔ ریاست میری لینڈ میں واقع کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں، ہم بہت اچھا کر رہے ہیں، ہم اس قسم کی صورتِ حال میں جہاں تک ممکن ہو نرمی سے کام لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ بالکل سادہ ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران پر انتہائی سخت حملے کریں گے اور ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ کہیں گے کہ اب ہم مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ امریکی صدر نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا جن میں ایران کو اب بھی مضبوط پوزیشن میں قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی صورتِحال انتہائی خراب ہے، انہوں نے بے ایمانی سے کام لیا ہے اور ان کے ساتھ معاملات کرنا انتہائی غیر معزز تجربہ رہا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کا موازنہ امریکا کی ویتنام اور افغانستان میں سابقہ جنگوں سے کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صرف 5 ماہ سے اس تنازع میں شامل ہے اور اس عرصے کے دوران ایران کی عسکری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اب ان پر اعتماد نہیں رہا کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے عمل کے درمیان تھے، میں اسٹیو وٹکوف کی کال کا انتظار کر رہا تھا، لیکن اس کے بجائے مجھے پیٹ ہیگستھ کا فون آیا کہ ایران نے اردن میں ہمارے ایک اڈے پر 5 میزائل داغ دیے ہیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں میرے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، مشیر جیرڈ کشنر، نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو شامل ہیں، ہمارے بہترین لوگ مذاکرات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران امریکا نے ایران کے مختلف علاقوں میں متعدد حملے کیے ہیں۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی پر ایرانی حملوں کے جواب میں کی گئیں۔ دوسری جانب تہران نے جواباً خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور اڈوں کو نشانہ بنایا، جن میں اردن میں واقع ایک امریکی اڈہ بھی شامل ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments