واشنگٹن (01 اگست 2026): امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں توانائی سے متعلق اہداف پر زبردست بمباری کی تیاری کر رہے ہیں۔ سی بی ایس کے مطابق متعدد ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں توانائی کے بنیادی انفرااسٹرکچر پر اب تک کی سخت ترین بمباری کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اور ہفتے کے اختتام تک کسی بھی وقت حملے کیے جا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اور عالمی معیشت پر بمباری کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر یہ بات زیرِ غور آئی کہ حملے پیر کو مالیاتی منڈیاں کھلنے سے پہلے ختم کر دیے جائیں، تاہم حملے ختم کرنے کا حتمی وقت طے نہیں کیا گیا۔ حملوں میں بجلی گھروں، آئل ریفائنریز سمیت توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ متعدد امریکی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام کو اس منصوبے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ امریکا کے ساتھ رابطہ کاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے ابھی تک حملوں کے لیے حتمی ’’گو‘‘ کا حکم نہیں دیا۔ مشترکہ کارروائی کا مطلب یہ ہوگا کہ اسرائیل دوبارہ جنگی کارروائیوں میں شامل ہوجائے گا، ایک اسرائیلی عہدیدار نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ’’اسرائیل کو مکمل فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے کسی فیصلے کا علم نہیں ہے، اور نہ ہی اسرائیل سے ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔‘‘ ذرائع کے مطابق جمعہ کو کیمپ ڈیوڈ میں صدر ٹرمپ کے کابینہ اجلاس کے دوران فوجی حملے کا منصوبہ زیر بحث آیا، وائٹ ہاؤس کے بعض معاونین، جو سیاسی امور پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، اس منصوبے کے سخت مخالف تھے۔ صحافیوں کی موجودگی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’ہم ان پر بہت سخت حملے کریں گے، یہاں تک کہ وہ پکار اٹھیں کہ ہم اب مزید برداشت نہیں کر سکتے۔‘‘ انھوں نے کہا ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئے حملوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں، اور ایران پر نئے حملے ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں شروع ہو سکتے ہیں، ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو شدید فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران نے بھی جواب میں اسرائیل اور امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے، ایک ایرانی فوجی عہدیدار نے بیان میں کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو فوری جوابی کارروائی کریں گے، اور اہداف اسرائیل کی اہم تنصیبات اور خطے میں امریکی توانائی مراکز ہیں۔ عہدے دار نے کہا ایرانی مسلح افواج کے پاس جوابی کارروائی کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ ادھر یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا ایران جنگ سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے، جنگ کے نتائج تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، ایران تنازع نے توانائی منڈیوں کو متاثر، خوراک، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ انھوں نے کہا ایران جنگ سے عالمی سپلائی چینز پر دباؤ بڑھ گیا ہے، عالمی برادری کشیدگی میں کمی، قیام امن کے لیے فوری اقدامات کرے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments