مانچسٹر: مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ کا اپنے نئے ہیئر اسٹال کے بعد پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ہیئر اسٹائل کے حوالے سے ارلنگ ہالینڈ کا کہنا تھا کہ روایتی لمبے بال یاد آتے ہیں، تاہم تبدیلی کا وقت آگیا تھا اور اب نئے انداز سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، امید ہے بال دوبارہ لمبے ہوجائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ارلنگ نے کوونٹری سٹی کے خلاف میچ میں گول کرکے اپنے کلب کیریئر کے 300 گول مکمل کرلیے۔
اسٹار فٹبالر نے میچ کا واحد گول اسکور کیا جس کی بدولت مانچسٹر سٹی نے کوونٹری سٹی کو 0-1 سے شکست دے کر رواں سیزن میں اپنی ناقابلِ شکست مہم برقرار رکھی۔ یہ مانچسٹر سٹی کے لیے ہالینڈ کا 165واں گول تھا۔
اسٹار فٹبالر نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے 86، ریڈ بل سالزبرگ کے لیے 29 اور مولڈے ایف کے لیے 20 گول کیے، اس کے علاوہ بھی گولز کیے اور یوں ان کے کلب کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے۔
ہالینڈ نے ناروے کی برازیل کے خلاف ورلڈ کپ فتح کو یاد کرتے ہوئے اسے اپنے ملک کی تاریخ کا خاص میچ قرار دیا۔
مانچسٹر: مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ کا اپنے نئے ہیئر اسٹال کے بعد پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments