دہلی کے دل دہلا دینے والے کیس کے بعد، آسام کے گوہاٹی سے ایک سنسنی خیز اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے ایک 28 سالہ کیب ڈرائیور کو اپنی بیوی کا سر قلم کر کے اسے فریج میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
یہ ہولناک واقعہ گوہاٹی کے بیلٹولا (بشسٹھا پور) علاقے میں واقع ایک کرائے کے مکان میں پیش آیا۔ مقتولہ کی شناخت نون مٹی (گوہاٹی) کی رہائشی ریا تالوکدار کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ اس کا شوہر رمانوجن گوسوامی، جو دھوبڑی کے گوری پور کا رہنے والا ہے، کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اتوار کی رات پڑوسیوں نے بند مکان سے شدید بدبو اٹھتے ہوئے محسوس کی اور فوراٰ پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جب مکان کی تلاشی لی تو فریج کے اندر ایک کالے رنگ کے پولی تھین کے تھیلے میں ریا کا کٹا ہوا سر برآمد ہوا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ سر کے ساتھ ساتھ مقتولہ کی کچھ انگلیاں بھی کٹی ہوئی حالت میں فریج سے ملیں۔
واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم ابتدا میں موقع سے فرار ہو گیا تھا، لیکن بعد میں اس نے ہاتی گاؤں پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اس لرزہ خیز قتل کی تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔
دہلی کے دل دہلا دینے والے کیس کے بعد، آسام کے گوہاٹی سے ایک سنسنی خیز اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے ایک 28 سالہ کیب ڈرائیور کو اپنی بیوی کا سر قلم کر کے اسے فریج م...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments