Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

منی پور میں ’ایس آئی آر‘ کی فائنل لسٹ جاری، 34740 غیر حاضر،

Admin
By Admin
Sep 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BJP SARKAR SE SAWAL KARNE PAR DELHI POLICE NE JOURNALIST KO DETAIN KARKE PEETA? SHAHEEN KHAN KA BADA ILZAM

منی پور میں ’ایس آئی آر‘ کی فائنل لسٹ جاری، 34740 غیر حاضر،
منی پور میں ’ایس آئی آر‘ کی فائنل لسٹ جاری، 34740 غیر حاضر، — September 07, 2026
منی پور میں خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد 6 ستمبر کو ریاست کے سبھی 60 اسمبلی حلقوں کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں ووٹرس کی کل تعداد 1960620 بتائی گئی ہے۔ ایس آئی آر کے دوران 1.89 لاکھ نام ہٹائے گئے ہیں، جبکہ 56871 نئے ووٹرس کو شامل کیا گیا ہے۔ حتمی فہرست کے مطابق ریاست میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔ آخری ووٹرس لسٹ میں کل 56871 ووٹرس کو شامل کیا گیا ہے، اور 30650 ووٹرس کو ابتدائی ووٹر لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔ حتمی ووٹر لسٹ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ منی پور میں 1000 مرد ووٹرس پر 1056 خواتین ووٹرس ہیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) ارون کمار سنہا نے بتایا کہ یکم جولائی 2026 کو اہلیتی تاریخ کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے منی پور میں کل 1960620 رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔ ان میں 1006962 خواتین ووٹرس اور 953350 مرد ووٹرس ہیں۔ اس کے علاوہ 308 تھرڈ جینڈر بھی ووٹر لسٹ میں شامل ہیں۔ اس سے قبل 5 جولائی کو جاری ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں کل 1934399 ووٹرس تھے، دعوے اور اعتراض درج کرانے کی مدت کے دوران حاصل ہوئے کل 96985 دعوے اور اعتراضات کا حل کرنے کے بعد آخری فہرست تیار کی گئی ہے۔ آخری ووٹر لسٹ میں ڈرافٹ لسٹ کے مقابلے کل 56871 ووٹرس کے نام شامل کیے گئے ہیں، اور 30650 ووٹرس کے نام ہٹائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 5 جولائی سے قبل موصول ہونے والے تمام فارم کو بھی حتمی اشاعت سے قبل عمل میں شامل کیا گیا تھا۔

ایس آئی آر کے مرحلے کے بعد ریاست کے 60 اسمبلی حلقوں میں اب 19.60 لاکھ سے زیادہ ووٹرس ہیں۔ کل ووٹرس میں 953350 مرد اور 10.06 لاکھ خواتین شامل ہیں۔ ووٹر لسٹ میں ترمیم کا عمل 18 مئی 2026 کو ریاست میں درج 2093076 ووٹرس سے شروع ہوا تھا۔ ان سبھی ووٹرس کے لیے گنتی فارم تیار کیے گئے تھے۔ ان میں سے 1934399 ووٹرس نے اپنے فارم واپس جمع کرائے، جن 158677 ووٹرس کے گنتی فارم نہیں ملے، انہیں ڈرافٹ لسٹ سے باہر کر دیا گیا۔ ان میں 72473 ووٹرس منتقل ہوئے، 43000 کی موت ہوئی، 34740 غیر حاضر اور 7394 ووٹرس دوہرے اندراجات والے پائے گئے۔ 1070 ووٹرس دیگر زمروں میں شامل تھے۔ حتمی ووٹر لسٹ میں ووٹرس کی تعداد نظرثانی کا عمل شروع ہونے سے پہلے کی تعداد سے 6.33 فیصد کم ہے۔

منی پور میں خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد 6 ستمبر کو ریاست کے سبھی 60 اسمبلی حلقوں کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں ووٹرس کی کل تعدا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn