ہالی ووڈ کی مقبول ایکشن ایڈونچر فرنچائز ’دی ممی‘ ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے اور فلم کے مرکزی اداکار برینڈن فریزر نے نئی فلم کی شوٹنگ سے متعلق اہم خبر دے دی۔
فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے برینڈن فریزر نے بتایا کہ نئی ’دی ممی‘ کی شوٹنگ اگلے روز سے شروع ہونے جارہی ہے، اداکار نے فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو ظاہر نہیں کیں، تاہم ان کے بیان نے فرنچائز کے مداحوں میں خاصا جوش پیدا کردیا ہے۔
نئی فلم میں فرنچائز سے وابستہ بعض پرانے چہرے بھی واپسی کرتے دکھائی دیں گے، ان میں کیون او‘کونر بھی شامل ہیں، جنہوں نے ’دی ممی‘ میں مشہور کردار بینی گیبر یعنی چور کا کردار ادا کیا تھا۔
کیون او‘کونر نے ماضی میں فلم کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا تھا۔ ان کے مطابق وہ اداکار ڈینیئل ڈے لوئس کے ساتھ فلم ’دیئر ول بی بلڈ‘ کی شوٹنگ کررہے تھے کہ ایک مقامی بچے نے ڈینیئل ڈے لوئس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہی شخص ’دی ممی‘ میں نظر آیا تھا، کیون نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بچے کو جواب دیا، ’’نہیں، وہ میں تھا۔‘‘
’دی ممی‘ کی نئی فلم کی سنیما گھروں میں ریلیز 15 اکتوبر 2027 کو شیڈول ہے، برینڈن فریزر کی واپسی کے ساتھ فرنچائز کے پرانے کرداروں کی موجودگی نے مداحوں کی توقعات مزید بڑھا دی ہیں۔
ہالی ووڈ کی مقبول ایکشن ایڈونچر فرنچائز ’دی ممی‘ ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے اور فلم کے مرکزی اداکار برینڈن فریزر نے نئی فلم کی شوٹنگ سے متعلق اہم خبر دے دی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments