تازہ قیمتوں کے مطابق کمرشل سلنڈروں کے دام میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے دہلی میں کمرشل گیس سلنڈر کی بڑھی ہوئی قیمت 2820 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں اب نئی قیمت 2971 روپے ہو گئی ہے۔ جب کہ چنئی میں اب دام بڑھ کر 2994.5 روپے اور ممبئی میں دام بڑھ کر 2775 روپے ہو گئے ہیں۔ قیمتوں میں اس اضافے کا اثر ہوٹل، ریسٹورنٹ، ڈھابے، کیٹررز اور چھوٹے کاروباریوں پر پڑے گا۔
کمرشل سلنڈروں کی بڑھی ہوئی قیمتیں:
دہلی: 2820 روپے
ممبئی: 2775 روپے
چنئی: 2994.5 روپے
کولکتہ: 2971 روپے
اس سے پہلے یکم اکتوبر کو دہلی میں کمرشل سلنڈروں کی قیمتوں میں 62.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس سے بڑھی ہوئی قیمت 2810 روپے ہو گئی تھی۔ انڈین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم نومبر سال 2026 سے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ فی الحال، گھریلو یا 14.2 کلوگرام ایل پی جی کی قیمتیں مسلسل پانچ مہینوں سے مستحکم ہیں، جب کہ 19 کلوگرام ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل دو مہینوں سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اس وقت کچھ شہروں میں کمرشل ایل پی جی کی قیمت 3100 روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور کچھ میں گھریلو گیس سلنڈروں کے دام 1000 روپے کے پار چلے گئے ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ خام تیل کی بڑھی ہوئی قیمتیں مانی جا رہی ہیں، جو خلیجی ممالک میں جنگ کی وجہ سے بڑھی ہیں۔ آبنائے ہرمز سے دنیا بھر میں تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے، جس کے باعث بھارت سمیت کئی ممالک میں ایل پی جی جیسی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں بھاری کمی آئی ہے۔
نئی دہلی: آج یکم نومبر سے پٹرولیم کمپنیوں نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کمرشل گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم، راحت کی بات یہ ہے کہ گھریلو گیس (رسوئی گیس) سلنڈر کی ق...