Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

نظریات پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے پرکاش راج کو پیشہ ورانہ زندگی میں نقصان اٹھانا پڑا، اہلیہ

Admin
By Admin
Nov 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

نظریات پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے پرکاش راج کو پیشہ ورانہ زندگی میں نقصان اٹھانا پڑا، اہلیہ
نظریات پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے پرکاش راج کو پیشہ ورانہ زندگی میں نقصان اٹھانا پڑا، اہلیہ — November 01, 2026
بالی ووڈ اور ساؤتھ کے معروف اداکار پرکاش راج کی اہلیہ پونی ورما کا کہنا ہے کہ اپنے نظریات پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے ان کے شوہر کو پیشہ ورانہ زندگی میں نقصان اٹھانا پڑا اور انہیں فلموں اور اشتہارات کے کئی مواقع سے محروم ہونا پڑا۔

بنگلور سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ پرکاش راج ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جو کھل کر اپنے سیاسی نظریات کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے میڈیکل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کے امتحانی پرچے کے لیک ہونے کے معاملے پر دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں بھرپور شرکت اور حمایت کی تھی۔

ایک حالیہ گفتگو میں ان کی اہلیہ پونی ورما نے بتایا کہ سیاسی معاملات پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے کے باعث پرکاش راج کو کام ملنا بند ہوا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پونی ورما نے کہا 2017 میں ان کے قریبی دوست اور صحافی گوری لنکیش کو فائرنگ سے قتل کیے جانے کے بعد پرکاش راج مکمل طور پر ٹوٹ گئے تھے اور شدید صدمے میں مبتلا ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گوری لنکیش کی موت نے انہیں ہلا کر رکھ دیا تھا اور انہوں نے خاموش رہنے کے بجائے اہم سوالات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم پونی ورما نے اعتراف کیا کہ پرکاش راج کی بے باکی اور کھل کر اظہار خیال کرنے کی عادت کی انہیں اکثر پیشہ ورانہ زندگی میں قیمت چکانا پڑی۔

ان کے مطابق سیاسی مؤقف کی وجہ سے انھیں فلموں کے کئی مواقع اور اشتہارات کے معاہدوں سے محروم ہونا پڑا۔ سب جانتے ہیں پرکاش ایک نڈر انسان ہیں۔ انہیں تیلگو فلم انڈسٹری میں کئی مرتبہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اپنے مؤقف پر ڈٹے رہتے ہیں۔

پونی نے کہا میں جانتی ہوں کہ ان کے مؤقف کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں ان کے کام پر کتنا اثر پڑا۔ اشتہارات ان کے ہاتھ سے نکل گئے اور فلمیں بھی ان سے واپس لے لی گئیں۔ انہیں اپنے پیشے میں بے پناہ نقصان اٹھانا پڑا۔ لیکن وہ کہتے ہیں کہ میرا ضمیر مجھے بتاتا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے، اس لیے مجھے اسے قبول نہیں کرنا چاہیے۔

فلمی محاذ پر پرکاش راج آخری مرتبہ اجے دیوگن کی بلاک بسٹر فلم دریشیم: دی کنکلوژن میں نظر آئے تھے۔ ان کی آنے والی فلموں میں ایس ایس راجامولی کی وارانسی اور ونے کمار سری گینیدی کی جی 2 شامل ہیں۔

بالی ووڈ اور ساؤتھ کے معروف اداکار پرکاش راج کی اہلیہ پونی ورما کا کہنا ہے کہ اپنے نظریات پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے ان کے شوہر کو پیشہ ورانہ زندگی میں نقصان اٹھانا پڑا اور انہیں ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn