Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Entertainment

عامر کو 'نظر انداز' کرنے کا دعویٰ، پریتی زنٹا نے پاپارازی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا 8 سال کی طویل غیر حاضری کے بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

پریتی زنٹا فی الوقت ساتھی اداکار سنی دیول اور پروڈیوسر عامر خان کے ساتھ فلم بٹوارا 1947 کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ تاہم، ایک حالیہ پروموشنل تقریب کی ویڈیو نے اس وقت قیاس آرائیوں کو جنم دیا جب پاپارازی کے ایک پیج نے دعویٰ کیا کہ پریتی نے عامر خان کو ’نظر انداز‘ کیا۔

پریٹی نے اب اس پیج کو ’کلک بیٹ مواد‘ اور منفی سوچ پھیلانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور عامر خان کو ’نظر انداز‘ کرنے کا دعویٰ کرنے والے پاپرازی پیج کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاپارازی پیج نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پریتی کو اپنی وینیٹی وین سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں کے ہجوم میں راستے سے متعلق الجھن کا شکار ہو کر انہوں نے پوچھا، ’’ایک منٹ گائز، کہاں جانا ہے؟‘‘ جیسے ہی فوٹوگرافروں نے ان کی رہنمائی کی، پریتی مخالف سمت میں چل پڑیں۔ عامر خان اپنی وینیٹی وین کے باہر کھڑے تھے، لیکن پریتی نے ان پر توجہ نہیں دی اور سلام کیے بغیر آگے بڑھ گئیں۔

پاپارازی پیج نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ارے نہیں، کیا پریتی زنٹا نے عامر خان کو نظر انداز کر دیا؟‘

اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے پریٹی نے گمراہ کن بیانیہ بنانے پر پیج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ ’اس قسم کا کلک بیٹ مواد بالکل درست نہیں ہے۔ میں نے عامر کو نہیں دیکھا کیونکہ مجھے اندر کچھ شوٹنگ جلد مکمل کرنی تھی اور پھر فلم کی تشہیر کے لیے فلائٹ پکڑنی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اگر آپ کا مقصد کسی قسم کی منفی بات کو فروغ دینا ہے تو مجھ سے رکنے اور تصویریں بنوانے کی توقع نہ رکھیں! میں عامر کے لیے بہت پیار اور احترام رکھتی ہوں، لہٰذا یہ حرکت بالکل مناسب نہیں ہے۔

پریتی آخری بار 2018 کی فلم 'بھیا جی سپر ہٹ' میں نظر آئی تھیں۔ وہ اب آٹھ سال بعد بڑی اسکرین پر کم بیک کر رہی ہیں۔ یہ فلم عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بن رہی ہے اور 14 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Entertainment

دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا

11 months ago

شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان

10 months ago

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

4 months ago

میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

9 months ago

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn