Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

پون کلیان کی اہلیہ نے علیحدگی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پون کلیان کی اہلیہ نے علیحدگی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا
پون کلیان کی اہلیہ نے علیحدگی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا — November 10, 2026
ساؤتھ کے معروف اداکار پون کلیان کی اہلیہ انا کونیڈالا نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔ یہ پیش رفت دونوں کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

یہ اقدام بظاہر اس وقت سامنے آیا جب دونوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے 13 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مارچ 2026 میں انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ اوپن کرنیوالی انا نے اپنا اکاؤنٹ کب ڈی ایکٹیویٹ کیا۔

گزشتہ شب پون کلیان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں دونوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے ساتھ کیا ہے۔ اگرچہ ہماری ازدواجی زندگی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن ہم اچھے دوست اور اپنے پیارے بچوں کے مخلص والدین رہیں گے۔ ان کی خوشی اور فلاح و بہبود ہمیشہ ہماری مشترکہ ترجیح رہے گی۔

دونوں نے اپنے خیرخواہوں سے مخاطب ہوتے ہوئے اس ذاتی تبدیلی کے دوران ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی بھی درخواست کی۔

واضح رہے کہ یہ پون کلیان کی تیسری شادی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے 1997 میں نندنی سے شادی کی تھی جو 1999 میں ختم ہوئی۔

بعد ازاں 2009 میں اداکارہ رینو ڈیسائی سے شادی کی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ تاہم 2012 میں ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔ 2013 میں پون کلیان نے روسی نژاد انا سے شادی کی، جن سے انکے دو بچے ہیں۔

ساؤتھ کے معروف اداکار پون کلیان کی اہلیہ انا کونیڈالا نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔ یہ پیش رفت دونوں کی جانب سے علیحدگی کے اعلان...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn