Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بنگلادیش میں شوہر نے بانجھ بیوی کے آنسوؤں کو نظر انداز کرکے طلاق دے دی

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بنگلادیش میں شوہر نے بانجھ بیوی کے آنسوؤں کو نظر انداز کرکے طلاق دے دی
بنگلادیش میں شوہر نے بانجھ بیوی کے آنسوؤں کو نظر انداز کرکے طلاق دے دی — November 10, 2026
بنگلادیش میں شوہر نے بیوی کے آنسوؤں کو نظر انداز کرکے طلاق دے دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے ضلع باریشال میں ایک مقامی پنچایت نما اجلاس کے دوران شوہر نے تقریباً 7 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

شوہر، رونی خان جو گارمنٹ فیکٹری میں ملازم ہیں اور ان کی اہلیہ ایتی اختر جن کی عمر تقریباً 24 سے 25 سال ہے۔

اس جوڑے کی شادی کو 7 سال ہو چکے تھے لیکن ان کے ہاں اولاد نہیں ہوئی، طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ بیوی حاملہ ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

مقامی پنچایت نما اجلاس کے دوران شوہر نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی زار و قطار رو رہی ہے اور شوہر کے پاؤں پکڑ کر یا چھو کر انتہائی بے بسی سے التجا کر رہی ہے کہ اسے نہ چھوڑا جائے جبکہ وہاں موجود گواہ اور دیگر افراد یہ سب دیکھ رہے ہیں، بیوی کی منت سماجت کے باوجود شوہر نے اسے طلاق دے دی۔

یہ ویڈیو یوٹیوب اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد عوامی سطح پر شدید بحث چھڑ گئی اور لوگوں نے خاتون کی تکلیف پر ہمدردی کا اظہار کیا۔

بنگلادیش میں شوہر نے بانجھ بیوی کے آنسوؤں کو نظر انداز کرکے طلاق دے دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn