برطانوی ایئرلائن کی پرواز کو بہاماس نساؤ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ جاتے ہوئے بحرِ اوقیانوس پر 38,000 فٹ کی بلندی پر سفر کے دوران جیٹ اسٹریم سے سنبھلنا مشکل ہوگیا۔
طیارہ موسم اور شدید بالائی جیٹ اسٹریم کی انتہائی تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے اوور اسپیڈ کی کیفیت ہوگئی اور طیارہ اپنی مقررہ رفتار سے تقریباً 18 کلومیٹر سے (7 سے 10 ناٹس) آگے نکل گیا۔
صورتحال کو سنبھالنے اور بہتر فضا حاصل کرنے کے لیے پائلٹس نے جہاز کی بلندی بڑھائی اور اسے پہلے 39,000 فٹ اور پھر 41,000 فٹ پر لے گئے۔
واضح رہے کہ ان دنوں بحرِ اوقیانوس پر "جیٹ اسٹریم" کی وجہ سے اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں بھرپور فائدے اور ہیڈ ونڈز سے اضافی فیول کے اخراجات برداشت کر رہی ہیں۔
مذکورہ پرواز بحفاظت اپنے وقت پر لندن ہیتھرو پر اتر گئی اور کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔
برطانوی ایئرلائن کی پرواز کو بہاماس نساؤ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ جاتے ہوئے بحرِ اوقیانوس پر 38,000 فٹ کی بلندی پر سفر کے دوران جیٹ اسٹریم سے سنبھلنا مشکل ہوگیا۔...
Source: Admin