Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

سونیا گاندھی کے " بابری مسجد کو گرتے دیکھ کر رو پڑنے" والے بیان پر سیاسی ہنگامہ، بی جے پی نے کیا تیکھا حملہ

Admin
By Admin
Nov 07, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سونیا گاندھی کے " بابری مسجد کو گرتے دیکھ کر رو پڑنے" والے بیان پر سیاسی ہنگامہ، بی جے پی نے کیا تیکھا حملہ
سونیا گاندھی کے " بابری مسجد کو گرتے دیکھ کر رو پڑنے" والے بیان پر سیاسی ہنگامہ، بی جے پی نے کیا تیکھا حملہ — November 07, 2026
" بابری مسجد کو گرتے دیکھ کر رو پڑی تھی ،" سونیا گاندھی کے اس بیان سے سیاسی ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ایک انٹرویو میں کانگریس لیڈر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹی وی پر بابری مسجد کو گرتے دیکھا تو وہ رو پڑی تھیں ۔ سونیا گاندھی کے اس بیان کو بی جے پی نے ے لپک لیا۔ بی جے پی کو لگ رہا ہے اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کی سابق صدر کا یہ بیان ان کے لئے ایک بڑا موقع ہے۔ان کے اس بیان کے بعد بی جے پی نے اسے کانگریس کی سیاسی سوچ اور اس کے پرانے مؤقف سے جوڑ دیا۔ بی جے پی لیڈر پردیپ بھنڈاری نے سونیا گاندھی اور کانگریس پر تیکھا حملہ کیا۔ پردیپ بھنڈاری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سونیا گاندھی پر ووٹ بینک کی سیاست کا الزام لگایا۔ اس نے بٹلہ ہاؤس کا حوالہ دے کر اس پر حملہ بھی کیا۔ اس بیان نے بابری مسجد اور ایودھیا سے متعلق پرانے سیاسی تنازعہ کو ایک بار پھر توجہ میں لایا ہے۔

بی جے پی لیڈر پردیپ بھنڈاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سونیا گاندھی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا، “سونیا گاندھی بابری کے لیے روئیں، سونیا گاندھی بٹلہ ہاؤس کے لیے روئیں، سونیا گاندھی ووٹ بینک کے لیے کچھ بھی کریں گی ، کانگریس ہندوؤں سے نفرت کرتی ہے۔"۔

بھنڈاری نے ایمرجنسی اور 1984 کے سکھ مخالف فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے گاندھی خاندان کو مزید نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سونیا گاندھی اپنے بیان کے ذریعے اندرا گاندھی کو شکار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے راجیو گاندھی کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جو اکثر 1984 کے فسادات کے تناظر میں نقل کیا جاتا ہے۔ بھنڈاری نے کہا کہ ملک گاندھی واڈرا خاندان کو معاف نہیں کرے گا۔

" بابری مسجد کو گرتے دیکھ کر رو پڑی تھی ،" سونیا گاندھی کے اس بیان سے سیاسی ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ایک انٹرویو میں کانگریس لیڈر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹی وی پر بابری مسجد کو گرتے...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn