Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

اندرا گاندھی نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا تھا: سونیا گاندھی

Admin
By Admin
Nov 07, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اندرا گاندھی نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا تھا: سونیا گاندھی
اندرا گاندھی نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا تھا: سونیا گاندھی — November 07, 2026
نئی دہلی :کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا کہ آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی نے اپنی زندگی کے آخری حصہ میں ایمرجنسی کے دوران کی گئی زیادتیوں پر کھلے عام افسوس ظاہر کیا تھا اور معافی مانگی تھی۔

انگریزی روزنامہ دی ہندو کے این رام کو انٹرویو دیتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ سنجے گاندھی کو اکثر ایمرجنسی کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے لیکن اندرا گاندھی بھی اس وقت اپنے بعض سینئر ساتھیوں کے دباؤ میں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف سنجے گاندھی ہی نہیں بلکہ اندرا گاندھی پر بڑا دباؤ تھا۔ میرے خیال میں اندرا گاندھی کے قریب موجود بہت کم لوگ جیسے راجیو گاندھی مختلف رائے رکھتے تھے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ میرے شوہر سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی اپنی ماں کو بتاتے تھے کہ لوگوں کو کیا شکایتیں ہیں۔ ایمرجنسی کے تعلق سے لوگ کیا کہتے ہیں۔

سونیا گاندھی نے 10 نومبر کو دنیا بھر میں اپنی کتاب کی ریلیز سے قبل یہ ریمارکس کئے۔

یہ پوچھنے پر کہ آیا ایمرجنسی کو ہندوستان کی تاریخ کا مخالف جمہوریت باب ماننا چاہئے79سالہ کانگریس قائد نے تسلیم کیا کہ ایمرجنسی کے دوران جمہوری حقوق سلب ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے بعد ہی مجھے حالات کی سنگینی کا پتہ چلا۔

نئی دہلی :کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا کہ آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی نے اپنی زندگی کے آخری حصہ میں ایمرجنسی کے دوران کی گئی زیادتیوں پر کھلے عام افسوس ظ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn